LogoWednesday, July, 22, 2026

News Point PK

کراچی: نامعلوم ملزم نے اے ٹی ایم نذرِ آتش کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: نامعلوم ملزم نے اے ٹی ایم نذرِ آتش کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک

22-Jul-2026
|

شہر قائد

کراچی: نامعلوم ملزم نے اے ٹی ایم نذرِ آتش کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اے ٹی ایم کو آگ لگادی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں چاند بی بی روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں پیش آنے والا آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا نکلا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اے ٹی ایم میں نصب کیمرے نے پورا واقعہ ریکارڈ کیا، جبکہ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ قرار دیا تھا، تاہم سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ اے ٹی ایم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp