کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں جمہوریت بیکری کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پیش آیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت 55 سالہ محمد سلیم ولد شاہد رضا اور 25 سالہ حیدر علی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔








