LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

لاہور : خاتون سمیت دو بچوں کا قتل ، ملزم نے خود بھی خود کشی کرلی

لاہور : خاتون سمیت دو بچوں کا قتل ، ملزم نے خود بھی خود کشی کرلی

ویب ڈیسک

02-May-2026
|

پاکستان

لاہور : خاتون سمیت دو بچوں کا قتل ، ملزم نے خود بھی خود کشی کرلی

لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک فلیٹ کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خاتون سمیت دو بچوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ بچوں میں 14 سالہ مصفیرا اور 12 سالہ منیب شامل ہیں۔ واقعے میں دو بچے سمرا اور مناہل زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم شاہد جٹ، جو مزنگ میں پراپرٹی ڈیلر تھا، نے فلیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp