کورنگی : واٹر ٹینکر سے کچل کر ماں جاں بحق ، بیٹی زخمی ، مشتعل عوام نے ٹینکر کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

کراچی: کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتجے میں ایک خاتون جاں بحق اور اُس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق اوربچی زخمی ہوگئی، دونوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرکو آگ لگادی جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہو رہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور فوری طور پر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا جس پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بھجادی، اس دوران واٹر ٹینکرکا اگلا حصہ مکمل طورپر خاکسترہوگیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ زبیدہ خانم زوجہ محمد حسین اور زخمی بچی کی شناخت 12 سالہ کونین دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمی بچی آپس میں ماں بیٹی اور کورنگی عوامی کالونی کی رہائشی تھیں۔
رینجرز نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور فقیر محمد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عوامی کالونی پولیس کے حوالے کردیا، عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے کامقدمہ متوفیہ خاتون کے شوہر محمد حسین کی مدعیت میں واٹر ٹینکرکے ڈرائیور کے خلاف درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
