LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

کراچی :منشیات فروش گروہ کی سرغنہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

کراچی :منشیات فروش گروہ کی سرغنہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ویب ڈیسک

02-May-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی :منشیات فروش گروہ کی سرغنہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات فروش گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران پوش علاقوں میں مہنگی منشیات فراہم کرنے والے گروہ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمہ طویل عرصے سے شہر کے پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی میں ملوث رہی ہے۔

ملزمہ کراچی میں منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلا رہی تھی اور گزشتہ کئی برسوں سے اس غیر قانونی دھندے میں سرگرم تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ ماہانہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کوکین، آئیس، ایکسٹیسی اور پارٹی پلز کا دھندہ کرتی تھی۔ ملزمہ نے نشہ آور اشیاء کی فروخت میں استعمال کئے جانے والے باکس پر اپنے نام کی برینڈینگ بھی کروائی ہوئی تھی۔ ان ڈبوں کے بالائی حصے پر "کوئن میڈم پنکی "ڈان" نامی کی کافی ہے" کی تحریر لکھی جاتی تھی۔

ملزمہ کئی سالوں سے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی جسکی گرفتاری کیلئے درجنوں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا چکی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ تعلیمی اداروں میں بھی منشیات فروخت کرنے کے حوالے سے پولیس کو مطلوب رہی کے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمہ کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جہاں اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp