LogoSunday, July, 19, 2026

News Point PK

کراچی : ایف بی ایریا بلاک 14میں 15 دن بعد بھی گیس بحال نہ ہوسکی

کراچی : ایف بی ایریا بلاک 14میں 15 دن بعد بھی گیس بحال نہ ہوسکی

ویب ڈیسک

18-Jun-2026
|

خاص خبریں

کراچی : ایف بی ایریا بلاک 14میں 15 دن بعد بھی گیس بحال نہ ہوسکی

کراچی :سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے15 روز سے زائد گزرنے کے باوجود کراچی کے علاقے ایف بی ایریا نصیرآباد بلاک 14 کی گیس بحال نہیں کی جس کی وجہ سے علاقہ مکنیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ایف بی ایریا بلاک 14 نصیرآباد کے گیس متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیلپ لائن نمبر1199پر شکایات درج کرا کر ا کر تھک گئے ہیں مگر 15روز گزر جانے کے باوجود بھی نہ گیس بحال ہوئی اور نہ ہی ایس ایس جی سی کی ٹیم نے رابطہ کیا۔

گیس متاثرین نے نشاندہی کی کہ 15روز قبل 1199پر درج کروائی گئی شکایت کا اسٹیٹس جاننے کے لیے جب ایس ایس جی سی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ آپ کی شکایت تو دوسرے دن ہی دور کردی گئی تھی اور سسٹم نے آپ کی شکایات کو کینسل کردیا ہے ،متاثرین نے سوال اٹھایا کہ جب علاقے کی گیس بحال ہی نہیں ہوئی تو سسٹم نے شکایت کو حل کیے بغیر کیسے کینسل کردیا ۔

ایف بی ایریا بلاک 14نصیرآباد کے گیس متاثرین نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پرزور اپیل کی کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی کی غفلت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے علاقے کی گیس بحال کی جائے اور صارفین کی شکایات سے بے اعتنائی پر ایس ایس جی سی کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے ۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp