Related News

سائوتھ افریقہ کو شکست ، بھارت نے سیریز اپنے نام کرلی

بھارت بمقابلہ افریقہ فائنل میچ کون جیتے گا----؟

کرائسٹ چرچ: ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز کا دوسرا سب سے بڑا اسکور، ویسٹ انڈیز نے نیوز لینڈ کے خلاف 531 رنز بنا ڈالے

ایشز سیریز :آسٹریلیا 511رنز بنا کر آل آوٹ ، 177 رنز کی برتری حاصل

کراچی بلیوز نے دسویں بار قائداعظم ٹرافی جیت لی، سیالکوٹ کو 218 رنز سے شکست
کراچی بلیوز نے دسویں بار قائداعظم ٹرافی جیت لی، سیالکوٹ کو 218 رنز سے شکست
15 hours ago | کھیل | ویب ڈیسک

کراچی بلیوز نے پاکستان کے پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل دسویں بار جیت لیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی بلیوز نے دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو 218 رنز سے شکست دی۔
کراچی نے سیالکوٹ کو 533 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں سیالکوٹ کی پوری ٹیم 314 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آخری روز سیالکوٹ نے 12 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا، لیکن پوری ٹیم 314 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سیالکوٹ کی جانب سے افضل منظور 63، عبداللہ شفیق 59 اور حمزہ نذر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کراچی کے ثاقب خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ کراچی بلیوز نے یہ ٹورنامنٹ 10 ویں مرتبہ جیتا، جبکہ کراچی نے مجموعی طور پر 22 ویں بار قائداعظم ٹرافی اپنے نام کی۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔ عبدالله فضل کو "پلیئر آف دی میچ"، سعد بیگ کو "بہترین وکٹ کیپر، بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ" جبکہ ملتان کے علی عثمان کو "بولر آف دی ٹورنامنٹ" قرار دیا گیا۔
فاتح کراچی بلیوز کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی، جبکہ ہارنے والی سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو 40 لاکھ روپے دیے گئے۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025