کشیدگی میں کمی کے بجائے اضافہ، ایران کا امریکا پر نئی فوجی مہم جوئی کا الزام

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

ایران کی جانب سے جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر جواب آج موصول ہونے کا قوی امکان ہے جس سے تاحال جاری کشیدگی کے خاتمے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی تازہ ٹوئٹ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی حدت میں کسی کمی کے بجائے شدت میں مزید اضافے کا اشارہ دے رہی ہے۔
انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جب بھی سفارتی طریقے سے معاملات حل کی جانب بڑھتے ہیں تو عین اسی موقع پر امریکا خطرناک فوجی مہم جوئی شروع کردیتا ہے۔
ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے اس عمل کو بھونڈی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ آیا یہ کسی تخریب کار (اسرائیل) کی کارستانی ہے جو ایک بار پھر امریکی صدر کو ایک نئی دلدل میں دھکیل رہی ہے؟
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ وجہ کچھ بھی ہو نتیجہ ہمیشہ ایک ہی رہے گا اور وہ یہ کہ ایرانی کبھی دباؤ کے آگے جھکتے نہیں ہیں۔
عباس عراقچی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی ایران کے میزائل ذخائر سے متعلق رپورٹ کو بھی مسترد کردیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے میزائل کے ذخائر اور لانچرز کی صلاحیت 31 مارچ کے مقابلے میں 75 فیصد نہیں بلکہ 120 فیصد ہیں۔
نمایاں خبریں
ایران کا خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

استعمار اور استحصال کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں، ایرانی صدر

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

معرکۂ حق میں ناکامی، بھارت کے جھوٹے الزامات دم توڑ گئے، پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally