LogoMonday, July, 20, 2026

News Point PK

پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کو انڈسٹری کی حمایت، روزانہ نرخوں کے تعین پر اتفاق

پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کو انڈسٹری کی حمایت، روزانہ نرخوں کے تعین پر اتفاق

ویب ڈیسک

18-Jul-2026
|

خاص خبریں

پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کو انڈسٹری کی حمایت، روزانہ نرخوں کے تعین پر اتفاق

پیٹرولیم انڈسٹری اور شراکت داروں نے پیٹرول کی قیمتوں کے نئے نظام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام مفاد کیساتھ پیٹرولیم صنعت کے پائیدار استحکام کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہے-

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کا روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے نظام پر انڈسٹری شراکت داروں سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شرکا نے نئے نظام کا خیر مقدم کیا-

اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل ، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان، ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام نے شرکت کی-

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ایک شفاف فارمولہ کے ذریعے مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، اس نظام سے ناجائز منافع خوری، استحصال اور غیر معمولی مالی فوائد حاصل کرنے کی گنجائش کو کم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت عوام کو سیاسی مصلحتوں کے باعث پیدا ہونے والے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھا جا سکے گا، یہ اصلاحات حکومت کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہیں، جو وزیراعظم کی ہدایت پر متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ بتدریج حکومتی مداخلت میں کمی لائی جائے۔ روزانہ قیمتوں کے نظام کے نفاذ کے لیے ایس او پیز صنعت اور اوگرا سے مشاورت کے ساتھ تیار کیے جا رہے ہیں-

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اوگرا، او سی اے سی، او میپ، ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے نئے نظام پر تجاویز اور آراء پیش کی گئیں۔

وگرا نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ادارہ روزانہ قیمتوں کے نئے نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور پیٹرولیم قیمتوں کی بروقت اشاعت کے لیے اپنے نظام کو اپ گریڈ کر رہا ہے-

اجلاس میں نئے نظام کے نفاذ سے متعلق عملی امور، جن میں سپلائی چین، ذخائر کے انتظام اور ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی، نئے نظام کے نفاذ سے متعلق عملی امور، جن میں سپلائی چین، ذخائر کے انتظام اور ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ روزانہ قیمتوں کے نظام کے نفاذ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم، تمام عملی مسائل اتفاقِ رائے سے حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو صنعت سے مزید مشاورتی اجلاس منعقد کرنے اور تکنیکی امور کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مفاد کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم صنعت کے پائیدار استحکام کے لیے بھی پُرعزم ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp