بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سینیٹ میں رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینیٹر مولانا عطاالرحمان کے بیان پر کہا ہے کہ دہشت گرد بھارتی فنڈنگ اور اسرائیلی ٹریننگ سے مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عطا الرحمان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ہے، خیبرپختونخوا 4کروڑ 85 لاکھ محب وطن پاکستانیوں کا صوبہ ہے، یہ ٹوٹ کے کہاں جا رہا ہے؟ کس طرف جائے گا؟ پاکستان سے توڑ کے کس کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں؟ کس طرف دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں کہ اس طرف جائیں گے؟ کیا 7 سے 8 ہزار گمراہ لوگ جو وہاں پر دہشت گردی کی ٹریننگ لے رہے ہیں، وہاں پر تمام ٹریننگ انڈیا اور اسرائیل کر رہے ہیں فنڈنگ انڈیا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا بلوچستان کے کیڈٹ کالج میں پنجاب یا سندھ کے بچے تعلیم حاصل کررہے تھے، آپ کا ہمارے ساتھ سیاسی اختلاف ہے لیکن اس کو دہشت گردی سے نہ جوڑیں، وزیراعظم نے 3مرتبہ ایوان میں کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس نہیں آنا چاہتے تو اسپیکر چیمبر میں بیٹھ سکتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں انڈیا اور اسرائیل سے ٹریننگ لینے والے اگر کہتے ہیں کہ فلاں کو رہا کر دیں تو پھر بتا دیں، دہشت گرد بھارتی فنڈنگ اور اسرائیلی ٹریننگ سے مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں مگر دہشت گردوں کی ان کارروائیوں کو سیاست سے جوڑیں گے تو آپ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے افغانستان کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے دہشت گردوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کریں، پاکستان میں دہشت گردی ہوئی تو افغانستان میں اس ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بنایا جاتا رہے گا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا کوئی مطالبہ نہیں ہے بلکہ وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔
نمایاں خبریں
ایوان صدر میں اعلیٰ کارکردگی پر قومی اعزازات تقسیم، مختلف شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا

قوم کی قسمت آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی!!

ریاستی اداروں میں مکمل یکسوئی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، وزیر اطلاعات

جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے، خواجہ آصف کی سخت وارننگ

پاکستان کے نئے بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت میں تیزی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally