LogoWednesday, May, 13, 2026

News Point PK

سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی حمایت میں قرارداد منظور، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور پاک فوج کو سلام

سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی حمایت میں قرارداد منظور، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور پاک فوج کو سلام

ویب ڈیسک

11-May-2026
|

پاکستان

سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی حمایت میں قرارداد منظور، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور پاک فوج کو سلام

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوگیا، اجلاس کے آغاز پر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی، جو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی۔

وزیراعلیٰ نے ایوان سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دیگر کارروائی معطل کرکے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

مراد علی شاہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج ہمارے لیے تاریخی دن ہے، ایک سال قبل پوری قوم نے اکٹھے ہوکر دشمن کو جواب دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج، حکومت، قوم اور میڈیا نے مل کر دشمن کو جواب دیا۔ مراد علی شاہ نے 1947 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کہتا تھا یہ ملک 6 ماہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ 20 جنوری 1972 کو اس کا آغاز ہوا جب ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ کیا اور مختلف سیاسی رہنماؤں کو اس سلسلے میں بلایا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مئی 1998 میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خود کو پہلی مسلم ایٹمی طاقت بنایا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp