LogoWednesday, May, 13, 2026

News Point PK

محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات، مہنگائی اور بدامنی پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق

محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات، مہنگائی اور بدامنی پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق

ویب ڈیسک

12-May-2026
|

پاکستان

محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات، مہنگائی اور بدامنی پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور جعمیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورت حال اور ملکی صورت حال پر مشترکہ مؤقف اپنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی و معاشی، علاقائی صورت حال، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورت حال اور دیگر اہم قومی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں مشترکہ مؤقف اپنانے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چلنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp