LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

آخری لمحات کا سنسنی خیز مقابلہ، اسپین بلجیم کا خواب توڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آخری لمحات کا سنسنی خیز مقابلہ، اسپین  بلجیم کا خواب توڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسپورٹس ڈیسک

11-Jul-2026
|

کھیل

آخری لمحات کا سنسنی خیز مقابلہ، اسپین  بلجیم کا خواب توڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کھیل کے آخری لمحات میں میکل اسپین کے میرینو کے خوبصورت گول کی بدولت سابق عالمی چیمپئن نے بلجیم1-2 سے کو شکست دی۔

اسپین نے بلجیم 1-2 سے کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

میچ کا پہلا گول اسپین کے فابیان رویز نے 30ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن گیارہ منٹ بعد بلجیم کے چارلس نےخوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی۔

کھیل کے 88 ویں منٹ میں میرینو نے خوبصورت گول کرکے اسپین کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp