LogoSaturday, July, 11, 2026

News Point PK

مصر کی تاریخی ورلڈ کپ مہم ختم، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

مصر کی تاریخی ورلڈ کپ مہم ختم، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

اسپورٹس ڈیسک

11-Jul-2026
|

کھیل

مصر کی تاریخی ورلڈ کپ مہم ختم، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

مصر کی قومی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ مہم ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد اختتام پذیر ہوگئی، تاہم وطن واپسی پر ہزاروں شائقین نے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق العلمین ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں مداح جمع ہوئے، جنہوں نے محمد صلاح کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے تاریخی کارکردگی کو سراہا۔

مصر نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے آخری 16 ٹیموں کے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے شکست دی تھی، جس میں محمد صلاح نے اہم کردار ادا کیا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں مصر کو ارجنٹینا کے خلاف 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں ارجنٹینا نے 13 منٹ کے دوران تین گول کر کے شاندار کم بیک کیا۔

رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے مصری فٹبال کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

دوسری جانب مصر فٹبال ایسوسی ایشن نے میچ کے ریفری اور ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کے بعض فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ قومی ٹیم کے کوچ حسام حسن اور چند کھلاڑیوں نے بھی ریفری کے فیصلوں پر تنقید کی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp