LogoTuesday, May, 19, 2026

News Point PK

انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم خبر، 18 مئی تک سروس متاثر ہونے امکان

انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم خبر، 18 مئی تک سروس متاثر ہونے امکان

ویب ڈیسک

10-May-2026
|

پاکستان

انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم خبر، 18 مئی تک سروس متاثر ہونے امکان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے 11 مئی سے 18 مئی تک شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق انتباہ جاری کر دیا۔

کمپنی کے مطابق ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے یا کنیکٹیویٹی میں مسائل پیش آنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے تحت کی جانے والی مرمت 11 مئی سے شروع ہوگی جو 18 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔

کمپنی نے واضح کیا کہ خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی، بفرنگ یا سروس میں تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کا بڑا حصہ زیرِ سمندر فائبر کیبلز کے ذریعے چلتا ہے، اس لیے ایسی تکنیکی خرابیوں کے اثرات ملک بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp