آئی ایم ایف مشن کا سیکورٹی خدشات کے پیش نظردورہ پاکستان ختم

ویب ڈیسک
تازہ ترین

آئی ایم ایف نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کا دورہ قبل ازوقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اب 1.2 ارب ڈالرزکی اگلی قرض قسط کیلیے مذاکرات ترکیہ سے آن لائن جاری رکھے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے کل صبح وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پہلی ملاقات کی، جس کے فوراً بعد مشن نے پاکستان چھوڑدیا۔
اس پیش رفت سے ایک روزقبل امریکا نے پاکستان کیلیے لیول تھری سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کوسفر پر نظرثانی اور بڑے اجتماعات سے گریزکی ہدایت کی تھی، جبکہ بعض علاقوں کو لیول فورقرار دیکر سفرکیلیے ممنوع قراردیاگیا۔
آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشن توسیعی فنڈ سہولت کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈسسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے پر حکام سے بات چیت کر رہا ہے، مذاکرات اب ورچوئل طریقے سے جاری رہیں گے۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی
