ہنگو: پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار شہید،دو دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
پاکستان

ہنگو کے تھانہ ٹل کے علاقے چھپری وزیرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے دوران پولیو ڈیوٹی پر اہلکار شہید ہوگیا اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد مزید نفری روانہ کی گئی، پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
شہید اہلکار اسرار الحق پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا، جس کا تعلق شانگلہ سے ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ٹل کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی کوہاٹ نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دو دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔
انکا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری اور دلیری سے دہشتگرد حملہ ناکام بنایا، دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
آر پی او کا کہنا تھا کہ ہنگو میں پولیو مہم جاری رہے گی، دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔
نمایاں خبریں
کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

لاہور میں معرکہ حق کی فتح کا شاندار جشن، لبرٹی چوک جگمگا اٹھا، عوام کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally