کراچی میں شدید حبس اور گرمی کا راج، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان

ویب ڈیسک
خاص خبریں

شہر قائد میں موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ شمال مغرب کی جانب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9۔40 جبکہ نمی کا تناسب 52 فیصد رہا۔
کراچی میں گرم ترین دن کے دوران ہیٹ انڈیکس اصل درجہ حرارت کے مقابلے میں 4 تا 5 ڈگری اضافے سے 45 ڈگری کے مساوی محسوس ہوا۔
شمالی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب دن بھر لو کے تھپیڑے چلے، متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں کئی گھنٹے غیرفعال رہیں۔
نمایاں خبریں
کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally