LogoMonday, July, 20, 2026

News Point PK

انگلینڈ نے گولوں کی برسات میں فرانس کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

انگلینڈ نے گولوں کی برسات میں فرانس کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

اسپورٹس ڈیسک

19-Jul-2026
|

کھیل

انگلینڈ نے گولوں کی برسات میں فرانس کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے نمبر کے پلے آف میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان شائقین کو ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 10 گول اسکور کیے۔ دلچسپ مقابلے کے اختتام پر انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں فرانس کے دفاع کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔ ڈیکلن رائس، ایزری کونسا اور بوکایو ساکا کے دو گولوں کی بدولت انگلش ٹیم نے وقفے تک 0-4 کی برتری حاصل کر لی۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ فرانس کی ٹیم 1930 کے بعد کسی میچ کے پہلے ہاف میں چار گول کے خسارے کا شکار ہوئی۔

دوسرے ہاف میں فرانس نے بھرپور کم بیک کی کوشش کی۔ کیلیان ایمباپے نے دو جبکہ بریڈلی بارکولا نے ایک گول کر کے میچ کو دوبارہ دلچسپ بنا دیا، تاہم 87 ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے پنالٹی پر اپنا تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور انگلینڈ کی پوزیشن مزید مضبوط کر دی۔

اضافی وقت میں عثمان ڈیمبیلے نے فرانس کی جانب سے ایک اور گول کیا، لیکن جوڈ بیلنگھم نے 98 ویں منٹ میں شاندار انفرادی کوشش کے ذریعے انگلینڈ کا چھٹا گول اسکور کر کے فرانس کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے 1966 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ غیر ملکی سرزمین پر اپنی بہترین ورلڈ کپ کارکردگی بھی ریکارڈ کرائی۔

بوکایو ساکا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سر جیف ہرسٹ کے بعد دوسرے انگلش کھلاڑی بن گئے، جبکہ دوسری جانب کیلیان ایمباپے نے اپنے دو گولوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں مجموعی گولوں کی تعداد 22 تک پہنچا کر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

10 گولوں سے سجا یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے دلچسپ تیسرے نمبر کے میچز میں شمار کیا جا رہا ہے، جبکہ فرانس پہلی مرتبہ کسی ورلڈ کپ میچ میں 6 گول کھانے والی ٹیم بن گئی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp