چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کو ایسی شکست ہوگی کہ تاریخ یاد رکھے گی، پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
میڈیا رپورٹ ثثکوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے، عوام نے موقع دیا تو ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنیں گے، حکومت بنانے کے لیے وہ کوٹلی سے ہر سیٹ پر جیتنا چاہتے ہیں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے، عوام نے موقع دیا تو ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنوں گا، سیاست دانوں کا کام عوام کی آواز بننا ہے، الیکشن میں کامیابی دلوانا آپ کا کام ہے، جو ایف آئی آر کٹوا رہے ہیں یہ نہ سوچیں کہ ہم آپ کو بھولیں گے۔ الیکشن ہونے دیں میں خود آپ کو دیکھ لوں گا۔
رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی 6 ماہ سے آزاد کشمیر میں حکومت ہے، آپ نے پچھلے الیکشن سے بھی بہتر نتائج دلوانے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق میں ہمارے دوست شہباز شریف کی حکومت ہے، منشور کے مطابق گلگت بلستان والوں سے وعدہ کیا، گلگت بلستان کے عوام کا مشکور ہوں پیپلز پارٹی کو جیت دلوائی، اب مجھے گلگت بلتستان والوں سے کیا وعدہ پورا کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ حق حاکمیت، حق ملکیت، حق روزگار دلواؤں گا، میں یہاں بھی وہی منشور لایا ہوں جو گلگت بلتستان میں تھا








