Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

دنیا کا پہلا نجی سیٹلائٹ خلا میں لانچ

30-Nov-2025 | تعلیم | ویب ڈِسک

دنیا کا پہلا نجی سیٹلائٹ خلا میں لانچ

خلا کی اتھاہ گہرائیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے دنیا کا پہلا نجی اسپیس سائنس سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا۔

لندن کی مقامی کمپنی بلیو اسکائیز اسپیس کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کو کیلیفورنیا سے جمعہ کے روز اسپیس ایکس فیلکن 9 کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

کمپنی کے مطابق مائیکرو ویو کے برابر سیٹلائٹ ’ماؤو‘ میں ایک مائیکرو اسکوپ نصب ہے جو خلا کی گہرائیوں میں ایگزو پلینٹ اور دیگر اجرامِ فلکی کا مشاہدہ کرے گی۔

بلیو اسکائیز اسپیس ماؤو کے ذریعے اکٹھا ہونے والا ڈیٹا ان تحقیقی اداروں کے ساتھ شیئر کرے گا جو اس کی سبسکرپشن سروس کا حصہ ہوں گے۔ ان اداروں میں بوسٹن اور کولمبیا یونیورسٹیز شامل ہیں۔

بلیو اسکائیز اسپیس کی چیف سائنٹسٹ پروفیسر جیووینا ٹینیٹی کا کہنا تھا کہ ماؤو فلکیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات کا نیا باب کھولے گا جو ماضی میں بند تھا۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025