معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورتحال سے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وفاقی وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورت حال کی وجہ سے خطرات ہوسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ نے اپنے تازہ بیان میں اعتراف کیا کہ اگرچہ معاشی اعشاریے بہتری کی جانب اشارہ کر رہے ہیں اور بعض شعبوں میں بحالی کے آثار نمایاں ہیں تاہم عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل ممکنہ خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی اور مربوط پالیسی اقدامات یقینی بنائے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کوبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن سے اہم ملاقات کی، جس کی قیادت مشن چیف آئیوا پیٹرووا( Iva Petrova) کر رہی تھیں اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک،سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تیسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے کے آغاز کے سلسلے میں ہوئی، جس میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتِ حال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد حکومت نے مشکل مگر ناگزیر اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی نظم و ضبط اور میکرو اکنامک استحکام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
آئی ایم ایف مشن کی چیف آئیوا پیٹرووا نے وزیرِ خزانہ کی بریفنگ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں حکام سے ہونے والی ملاقاتوں سمیت جاری جائزوں پر تبادلۂ خیال مفید رہا ہے دونوں فریقین نے آئندہ دنوں میں ورچوئل ملاقاتوں کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی
