پنجاب میں مدارس رجسٹریشن نظام ایک کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
تعلیم

پنجاب حکومت نے مدارس کے رجسٹریشن نظام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت الگ رجسٹریشن کی شرط نرم کرنے کے لیے قانونی ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں۔
رپورٹ کا کہنا ہے کہ وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن نہیں کرانا پڑے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے مدارس کی وفاقی رجسٹریشن کو صوبائی سطح پر بھی قانونی حیثیت دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی ڈیٹا کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق جو مدرسہ وفاقی رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہوگا، اسے پنجاب میں الگ سے رجسٹرڈ نہیں ہونا پڑے گا۔
حکام محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق علما کرام اور مدارس منتظمین کے ساتھ مشاورت کے بعد ترامیم صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم کے بعد مدارس کو دوہری رجسٹریشن، اضافی کاغذی کارروائی اور الگ ویریفکیشن سے ریلیف ملے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کے مطابق پنجاب کابینہ کو سوسائٹیز ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور منظوری حاصل کی جائے گی۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ

پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سہیل آفریدی کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس، آزاد کشمیر انتخابات کی حکمت عملی طے

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally