اسلام آباد: بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس، آزاد کشمیر انتخابات کی حکمت عملی طے

ویب ڈیسک
پاکستان

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور، قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری محمد یاسین شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے کارکنان جوش و خروش سے پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فلاح و بہبود، گڈ گورننس، شفافیت اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنائے گی۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ عوام سے اپنے روابط مزید مضبوط کریں اور پارٹی کے نظریے اور پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally