پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سہیل آفریدی کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں ،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک
تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہورہی اور فی الحال مذاکرات صرف نام اور پیشکش کی حد تک ہیں، سہیل آفریدی کی تبدیلی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، کشمیر سے متعلق پی ٹی آئی دو دن میں بڑا فیصلہ کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکراتی عمل اب اِن لوگوں کی ذمہ داری ہے جن کے ہاتھوں میں اختیار ہے کیونکہ محمود اچکزئی صاحب نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے ہاتھ ملایا، اگر کوئی اسے ہماری کمزوری سمجھ رہا ہے تو یہ ان کی بھول ہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں اس وقت اسمبلی میں ان کی جگہ لینے والا کوئی امیدوار نہیں، نہ ہی علی امین گنڈا پور ان کی جگہ لے رہے ہیں، ناراض اراکین ملاقات ہوگی، انہیں سنا جائے گا، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر الیکشن کے حوالے سے فیصلہ آئندہ دو دنوں میں کرے گی ابھی تک پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹی فکیشن مکمل طور پر جعلی ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally