LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

سانگھڑ میں نارا کینال میں شگاف ، کپاس کی تیار فصل اور آم کے باغات زیرِ آب

سانگھڑ میں نارا کینال میں شگاف ، کپاس کی تیار فصل اور آم کے باغات زیرِ آب

نمائندہ نیوز پوائنٹ

06-May-2026
|

پاکستان

سانگھڑ میں نارا کینال میں شگاف ، کپاس کی تیار فصل اور آم کے باغات زیرِ آب

سانگھڑ نارا کینال میں 30 فٹ چوڑا شگاف، کپاس کی تیار فصل اور آم کے باغات زیرِ آب محکمہ آبپاشی منظر عام سے غائب ہے

سانگھڑ ضلع کے تعلقہ کھپرو کے قریب عاقل شاہ پتن کے مقام پر نارا کینال کے آر ڈی 398 پر منگل کی رات تقریباً 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، اس سانحے کے باعث مقامی کاشتکار کی 22 ایکڑ پر تیار کھڑی کپاس کی فصل مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی

جبکہ 2 ایکڑ پر مشتمل آم کا باغ بھی شدید متاثر ہوا جبکہ سینکڑوں ایکڑ مزید فصلوں کے زیرِ آب آنے کا شدید خدشہ ہے، شگاف کی وجہ سے پانی تیزی سے اردگرد کے کھیتوں میں پھیل رہا ہے مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے

اور "اپنی مدد آپ" کے تحت شگاف کو مٹی اور دیگر مواد سے بھرنے کی کوششیں کررہے ہیں، تاہم ابھی تک محکمہ آبپاشی کا عملہ جائے وقوع پر نہیں پہنچ سکا، جس کی وجہ سے مقامی کاشتکاروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر شگاف بند نہ کیا گیا تو اس سال کی کپاس اور دیگر اہم فصلوں کو بڑا نقصان پہنچے گا محکمہ آبپاشی کے افسران سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp