ضلع بھکر، بین الصوبائی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،2 پولیس اہلکارشہید، ایک زخمی

ویب ڈیسک
پاکستان

پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جبکہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی شامل ہیں جبکہ ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل ارشد دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
آئی جی پنجاب نے زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
نمایاں خبریں
کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

لاہور میں معرکہ حق کی فتح کا شاندار جشن، لبرٹی چوک جگمگا اٹھا، عوام کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally