لاہور کاہنہ نو میں المناک حادثہ، ٹیوشن پڑھتے بچوں پر چھت آ گری، 14 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک
تازہ ترین

کاہنہ نو لاہور میں ٹیوشن پڑھنے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے متعدد بچے دب گئے، ملبے سے 22 بچوں کو نکالا گیا، 14 جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاہنہ نو کے دیہاتی علاقے بستی عید گاہ میں گھر میں کسی نے ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا، جہاں روزانہ 30 سے 35 کے قریب بچے پڑھنے آتے تھے، اس گھر کی دھماکے سے چھت گرگئی جو کہ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی۔
محلے داروں نے فوری طور پر امدادی اداروں کو فون کیا، پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، فوری طور پر خاتون اسکول ٹیچر اور کئی بچوں کو نکال لیا گیا۔
امدادی ادارے کے مطابق نکالے گئے بچوں کی سانسیں بند ہورہی تھیں امدادی کارکنان نے فوری طور پر بچوں کے منہ اور ناک سے مٹی نکالی تاکہ سانسیں بحال ہوسکیں اور انہیں اسپتال روانہ کردیا۔ نکالے گئے کئی بچوں کی حالت نازک تھی کئی بچوں کی نبض بھی نہیں چل رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ گھر کی چھت پر مٹی کی بھی بڑی مقدار موجود تھی، چھت گرنے پر بچے مٹی میں دب گئے، گھر کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے۔
امدادی ادارے کے مطابق بچوں کی مجموعی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان ہوسکتی ہے، 22 بچوں کو نکالا گیا جب کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں 35 بچے ٹیوشن پڑھنے آتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق امدادی ادارے 1122 نے اوزاروں کے بجائے ہاتھوں سے مٹی ہٹانے کو ترجیح دی تاکہ پھنسے بچوں کو نقصان نہ پہنچے۔
ایم ایس ٹی ایچ کیو کاہنہ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں 14 بچے جاں بحق ہوگئے، خاتون ٹیچر اور 8 بچے زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق انیلہ ریحان نامی خاتون نے گھر میں ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا اور وہ خود ہی پڑھاتی تھی وہ بھی زخمی ہے جب کہ گھر خستہ حال تھا۔ پولیس نے مالک مکان سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 8 بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہیں،14 بچوں کی ہلاکت کنفرم ہو چکی ہے، متاثرہ عمارت ایک سنگل اسٹوری بلڈنگ ہے، کمرے کی چھت پر مٹی ڈالی جا رہی تھی، مزدور کام کر رہے تھے، 5 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق بچے اسی محلے کے رہنے والے تھے، پی ایف ایس کی ٹیم بھی آ رہی ہے، بلڈنگ کی حالت کا جائزہ لے گی۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally