بلوچستان : فتنتہ الہندوستان کے حملے ناکام، فورسز کے آپریشن میں 67 دہشتگرد جہنم واصل، 10 جوان وطن پر قربان

ویب ڈیسک
تازہ ترین

سیکورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بلوچستان میں 12 مقامات پر حملے ناکام بنادیے گئے-
سیکورٹی فورسز نے صوبے میں مجموعی طور پر 67 دہشت گردوں کا جہنم واصل کردیا، جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے 10 جوان شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا تعاقب کر کے مزید آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 58 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔
دہشت گردوں نے گوادر میں بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام حملے ناکام بنا دیے، سیکورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشت گردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے-
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
