امریکا ، ایران جنگ بندی ، عباس عراقچی کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور مؤثر کردار ادا کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کے خلاف حملے روک دیے جائیں تو ایرانی افواج بھی اپنی کارروائیاں معطل کر دیں گی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت ممکن بنائی جائے گی، تاہم یہ عمل ایران کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل رابطے اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران نے مذاکرات کے لیے 10 نکاتی تجویز بھی پیش کر دی ہے، جس میں اہم مطالبات شامل ہیں۔ ان تجاویز کے مطابق ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جائے، ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں اور مستقبل میں کسی بھی حملے کے خلاف مضبوط ضمانتیں فراہم کی جائیں۔
نمایاں خبریں
امریکا ، ایران مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ، خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار

امن مذاکرات ، ایران کا مؤقف واضح، دوسرے فریق کی سنجیدگی پر انحصار

اسلام آباد مذاکرات پر ٹرمپ کی سرد مہری، کامیابی یا ناکامی اہم نہیں، ایران سے جنگ جیتنے کا دعویٰ

پاکستان میں ایران، امریکا مذاکرات ، ایرانی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

اسرائیلی حملے میں شہید 13 لبنانی اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ، فضاء سوگوار
