LogoSunday, April, 12, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

پاکستان میں ایران، امریکا مذاکرات ، ایرانی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان میں ایران، امریکا مذاکرات ، ایرانی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک

11-Apr-2026
|

بین الاقوامی

پاکستان میں ایران، امریکا مذاکرات ، ایرانی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات شروع ہوگئے اور اس دوران ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ پر لکھا کہ اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد پاکستان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے موجود ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ یہ وفد دل و جان سے ایران کے مفادات کا دفاع کر رہا ہے اور امریکا کے ساتھ بہادری سے مذاکرات کرے گا۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کسی بھی صورت میں حکومت اپنے عوام کی خدمت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں روکے گی۔

صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کا نتیجہ جو بھی نکلے، حکومت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

نمایاں خبریں