امریکا ، ایران مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ، خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان جاری اہم مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں فریقین کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ امریکا کے سخت اور زیادہ مطالبات قرار دیے جا رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے ایسے مطالبات پیش کیے جو اسے جنگ کے دوران بھی حاصل نہیں ہو سکے تھے، جس کے باعث مشترکہ فریم ورک اور ممکنہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری حقوق اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے، تاہم ان نکات پر شدید اختلافات برقرار رہے
رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کے باوجود آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں فوری طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
جزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی سے خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کا خدشہ ہے، جبکہ مستقبل میں دوبارہ بات چیت کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
نمایاں خبریں
امن مذاکرات ، ایران کا مؤقف واضح، دوسرے فریق کی سنجیدگی پر انحصار

اسلام آباد مذاکرات پر ٹرمپ کی سرد مہری، کامیابی یا ناکامی اہم نہیں، ایران سے جنگ جیتنے کا دعویٰ

پاکستان میں ایران، امریکا مذاکرات ، ایرانی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

اسرائیلی حملے میں شہید 13 لبنانی اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ، فضاء سوگوار

اسلام آباد میں امن مذاکرات پر اقوام متحدہ کا خیر مقدم ، فریقین پر خلوص نیت کیساتھ بات چیت پر زور
