LogoSunday, April, 12, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

اسرائیلی حملے میں شہید 13 لبنانی اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ، فضاء سوگوار

اسرائیلی حملے میں شہید 13 لبنانی اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ، فضاء سوگوار

ویب ڈیسک

11-Apr-2026
|

بین الاقوامی

اسرائیلی حملے میں شہید 13 لبنانی اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ، فضاء سوگوار

لبنان کے جنوبی شہر نباطیہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والے 13 سیکیورٹی اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ میں ہزاروں شہریوں، سرکاری حکام اور سکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اہلکار اُس وقت نشانہ بنے جب اسرائیلی فوج نے نباطیہ میں ایک سرکاری کمپلیکس اور اسٹیٹ سیکیورٹی دفتر کے قریب فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیلی حملوں میں ان عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور درجن سے زائد اہلکار شہید جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اجتماعی نماز جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی، شرکاء نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اسرائیلی حملوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

لبنان کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری سے فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

نمایاں خبریں