امریکہ اور اسرائیل یہ جنگ ہار چکے ہیں ، سابق سینیٹر مشتاق احمد

ویب ڈیسک
تازہ ترین

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ایران کو گرنے نہیں دیں گے، امریکا اسرائیل یہ جنگ ہار چکے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیز فائر کے بعد بھی اسرائیل نے غزہ پر ہر 7 میں سے 6 دن حملہ کیا اور اس وقت غزہ میں ضروریاتِ زندگی کی قلت ہے۔
مشتاق احمد نے کہا ہے کہ 1967ء کے بعد پہلی مرتبہ مسجدِ اقصیٰ کو بند ہوئے 14 دن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے شہید رہبر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نئے رہبر کے ساتھ ہیں اور ایران کے شہید سپریم لیڈر، میناب اور غزہ کے بچوں کا خون رنگ لائے گا۔
سابق سینیٹر مشتاق نے مزید کہا کہ پاکستانی مارچ فار غزہ خیبر سے کراچی تک منعقد کیا جائے گا، یہ مارچ 2 ہفتے جاری رہے گا اور 200 اضلاع پر مشتمل ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ منعقد ہونے والا یہ مارچ فلسطین کی آزادی اور مسجدِ اقصیٰ کے لیے ہو گا۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
