LogoTuesday, May, 26, 2026

News Point PK

معاشرے کی اصلاح کیلئے بااثر افراد نیکی کی دعوت عام کریں، علامہ الیاس قادری

معاشرے کی اصلاح کیلئے بااثر افراد نیکی کی دعوت عام کریں، علامہ الیاس قادری

ویب ڈیسک

25-May-2026
|

شہر قائد

معاشرے کی اصلاح کیلئے بااثر افراد نیکی کی دعوت عام کریں، علامہ الیاس قادری

کراچی: امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ جو افراد معاشرے میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں یا جن کے ماتحت لوگ کام کرتے ہیں، ان کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے، لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی بات مانتے ہیں، ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ نیکی کی دعوت دیں، سنتوں پر عمل کی ترغیب دلائیں اور بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح کریں۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذوالحجہ کے ایام میں منعقد ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے کہا کہ اصلاح کا کام کوئی نیا کام نہیں ہے بلکہ یہ عظیم فریضہ اللہ پاک کے انبیائے کرام علیہم السلام نے انجام دیا، خاتم النبیین ﷺ نے بھی لوگوں کو نیکی کی دعوت دی، جب نبوت کا سلسلہ ختم ہوا تو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور بزرگان دین نے اس اہم ذمہ داری کو آگے بڑھایا۔

امیر اہل سنت نے کہا کہ نیکی کی دعوت دینے والوں کا استقبال ہمیشہ پھولوں کے ہارسے نہیں کیا جاتا تھا بلکہ انہیں ظلم و تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا، انہیں اذیتیں دی جاتی تھیں، مگر اللہ کے نیک بندے اپنی جان کی پروا کئے بغیر اس مبارک کام کو جاری رکھتے تھے، بعض زخمی ہوئے اور بعض نے جامِ شہادت بھی نوش کیا، ان مقدس ہستیوں نے اپنی تحریروں، بیانات اور بہترین کردار کے ذریعے نیکی کی دعوت دی۔

امیر اہل سنت نے کہا کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور بزرگان دین اصلاح امت کے جذبے سے سرشار رہتے تھے،وہ نیکی کے کام میں کبھی سستی نہیں کرتے تھے، لہذا ایک مبلغ کو چاہیے کہ وہ خود کو اصلاح سے مستثنیٰ نہ سمجھے بلکہ جو کچھ دوسروں سے کہتا ہے، سب سے پہلے اپنی ذات پر نافذ کرے۔

امیر اہل سنت نے کہا کہ اللہ کریم کو وہ گفتگو بہت پسند ہے جس میں نیکی کی دعوت دی جائے،قرآنِ کریم میں نیکی کی دعوت دینے والوں کی تعریف بیان کی گئی ہے، یاد رکھیں! کسی کی اصلاح کرنا بہت بڑی نیکی ہے اور خوش اخلاقی کے ساتھ مسکرا کر ملنا بھی صدقہ ہے، لہذا ہمیں ایسے کام کرنے چاہئیں جن سے نیکی عام ہو، اگر آپ کسی کو نیکی کی طرف راغب کر دیں تو عمل کرنے والے کو بھی ثواب ملے گا اور آپ کو بھی اسی نیکی کا اجر عطا ہوگا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp