سانگھڑ: شہید نادر کی نماز جنازہ ادا، افسران،جوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

نمائندہ نیوز پوائنٹ
پاکستان

سانگھڑ: بلوچستان میں گزشتہ روز ٹرین دھماکے کے دوران وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید نادر علی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں دو چک پنجابی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، سماجی و سیاسی شخصیات، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی جبکہ ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

وفاقی امن کمیٹی کے ممبر راجیش کمار ہرداسانی، دلبر خان نظامانی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی جنازے میں شریک ہوئیں۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا۔
شہید نادر علی نے وطنِ عزیز کی سلامتی اور امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اہلِ علاقہ نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر جان قربان کرنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں۔
نمایاں خبریں
عوام دوست مویشی منڈی میں 99 فیصد جانور فروخت، بیوپاریوں کی واپسی، کراچی والوں سے اظہار تشکر

فواد چوہدری نے فارم 45 کے مطابق شفاف انتخابات اور قومی حکومت کا مطالبہ کردیا

سندھ اسمبلی : کراچی میں پانی بحران پر ایم کیو ایم کا شدید احتجاج، پانی دو کے نعروں سے ایوان گونج اٹھا

معاشرے کی اصلاح کیلئے بااثر افراد نیکی کی دعوت عام کریں، علامہ الیاس قادری

پاکستان عالمی تنازعات میں کردار ادا کرسکتا ہے تو اندرونی مسائل کیوں حل نہیں ہوسکتے؟ سعد رفیق

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally