عوام دوست مویشی منڈی میں 99 فیصد جانور فروخت، بیوپاریوں کی واپسی، کراچی والوں سے اظہار تشکر

اسٹاف رپورٹر
پاکستان

کراچی: ایشیاء کی سب سے بڑی عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی، جہاں انتظامیہ کے مطابق قربانی کے 99 فیصد جانور فروخت ہوچکے ہیں جبکہ مختلف بلاکس مکمل طور پر خالی ہوگئے ہیں۔

ایڈمنسٹریشن کے مطابق کے پی کے، پنجاب، سندھ، سفائر، گولڈن، پہاڑی، کراچی اور جنرل بلاکس میں موجود تمام جانور فروخت ہونے کے بعد بلاکس خالی ہوگئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے پی کے واحد ایسا بلاک رہا جہاں بیوپاریوں نے تین مرتبہ جانور لاکر فروخت کیے۔
انچارج ایڈمنسٹریشن اسلم بلوچ نے بتایا کہ اس وقت مویشی منڈی میں اونٹ، گائے، بیل اور بکرے ملا کر صرف 500 جانور باقی رہ گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سے زائد جانور منڈی میں لائے گئے تھے۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی طارق تنولی کے مطابق 1100 ایکڑ رقبے پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں 12 بڑے بلاکس بنائے گئے تھے جہاں ملک بھر سے آنے والے بیوپاریوں نے اپنے جانور فروخت کیے۔
جانوروں کی فروخت مکمل ہونے کے بعد بیوپاریوں نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آبائی علاقوں کی جانب واپسی شروع کردی، بیوپاری اپنی کھرلیاں، سامان اور دیگر اشیاء گاڑیوں میں لوڈ کرکے گاؤں اور قصبوں کو روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب عوام دوست منڈی میں قائم فوڈ اسٹریٹ بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جہاں بچوں اور بڑوں نے انواع و اقسام کے کھانوں سے لطف اٹھایا۔ منڈی میں لگے ٹھیلوں، پھیری والوں، ہوٹلز، کیبنز اور مختلف اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھی بہترین روزگار ملا۔
مویشی منڈی کی سرگرمیوں کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت عالمی میڈیا نے بھی بھرپور کوریج دی۔ اس موقع پر ننھی رپورٹر فائقہ ابڑو بھی نادرن بائی پاس مویشی منڈی پہنچیں جہاں انہوں نے میڈیا سیل کا دورہ کیا، فوڈ اسٹریٹ میں کھابوں اور تربوز کے شربت سے لطف اندوز ہوئیں۔
فائقہ ابڑو نے بہن کے ہمراہ اونٹ، گائے، بیل اور بکروں کی رپورٹنگ بھی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مویشی منڈی کم اور فیملی فیسٹیول زیادہ محسوس ہوئی جہاں ہر عمر کے افراد نے خوب لطف اٹھایا۔

انتظامیہ نے مثبت کوریج پر میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے کراچی والوں کو عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔
نمایاں خبریں
فواد چوہدری نے فارم 45 کے مطابق شفاف انتخابات اور قومی حکومت کا مطالبہ کردیا

سندھ اسمبلی : کراچی میں پانی بحران پر ایم کیو ایم کا شدید احتجاج، پانی دو کے نعروں سے ایوان گونج اٹھا

سانگھڑ: شہید نادر کی نماز جنازہ ادا، افسران،جوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

معاشرے کی اصلاح کیلئے بااثر افراد نیکی کی دعوت عام کریں، علامہ الیاس قادری

پاکستان عالمی تنازعات میں کردار ادا کرسکتا ہے تو اندرونی مسائل کیوں حل نہیں ہوسکتے؟ سعد رفیق

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally