LogoTuesday, May, 26, 2026

News Point PK

عوام دوست منڈی میں ریکارڈ فروخت، لوگ قربانی کے جانور لیکر گھروں کو روانہ

عوام دوست منڈی میں ریکارڈ فروخت، لوگ قربانی کے جانور لیکر  گھروں کو روانہ

اسٹاف رپورٹر

25-May-2026
|

شہر قائد

عوام دوست منڈی میں ریکارڈ فروخت، لوگ قربانی کے جانور لیکر  گھروں کو روانہ

کراچی: نادرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں خریداری کے تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے جہاں عید الاضحیٰ سے تین دن قبل ہی منڈی کا 80 فیصد حصہ خالی ہو گیا ہے-

سوشل میڈیا اور ٹک ٹاکرز کی جانب سے پھیلائی جانے والی مہنگائی کی افواہیں دم توڑ گئیں اور شہریوں نے انتظامات اور قیمتوں دونوں کو بہترین قرار دیدیا ہے-

ایڈمنسٹریٹر منڈی طارق تنولی کے مطابق منڈی میں اب بمشکل 30 فیصد مویشی باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث کراچی کی دیگر چھوٹی منڈیوں سے بھی جانور فروخت کے لیے یہاں لائے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد جانور فروخت ہو چکے ہیں اور اتوار کے روز بھی شہریوں کا بے پناہ ہجوم دیکھا گیا-

مویشی منڈی میں آئے مختلف علاقوں کے خریداروں نے انتظامیہ کو خوب سراہا، نیو کراچی، اورنگی اور گلستانِ جوہر کے فیصل خان نے منڈی کے انتظامات کو مثالی قرار دیا-

پاک کالونی کے دانش ریاض کا کہنا تھا کہ صرف 5 سے 6 گھنٹے کی محنت سے انہیں نہایت خوبصورت بچھڑا مل گیا-

لانڈھی کے شہزاد نے اونٹ خریدنے کے بعد بتایا کہ یہاں قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہیں جہاں ایک طرف بیوپاری اپنا تمام مال فروخت کر کے فاتحانہ انداز میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں، وہیں دوسری طرف منڈی میں قائم فوڈ اسٹریٹ پر بھی رونقیں عروج پر رہیں-

شہریوں نے گھروں کو روانگی سے قبل فوڈ اسٹریٹ پر حلوہ پوری اور چائے پراٹھوں کے چٹخارے بھی لیے-

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp