LogoWednesday, May, 27, 2026

News Point PK

یومِ عرفہ عبادت، توبہ اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا عظیم موقع ہے ، مذہبی اسکالر شہریار داؤد

یومِ عرفہ عبادت، توبہ اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا عظیم موقع ہے ، مذہبی اسکالر شہریار داؤد

ویب ڈیسک

25-May-2026
|

شہر قائد

یومِ عرفہ عبادت، توبہ اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا عظیم موقع ہے ، مذہبی اسکالر شہریار داؤد

کراچی : معروف مذہبی اسکالر سید شہریار داؤد نے مدینہ مسجد نزد نیو جامع مال میں یومِ عرفہ کی فضیلت پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، جبکہ یومِ عرفہ مسلمانوں کیلئے عبادت، توبہ اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا عظیم موقع ہے۔

انہوں نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ یومِ عرفہ وہ بابرکت دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمت نازل فرماتا ہے اور گناہوں کی معافی عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کے دوران میدانِ عرفات میں وقوف حج کا رکنِ اعظم ہے، جبکہ دنیا بھر کے مسلمان اس دن روزہ، ذکر و اذکار، دعا اور استغفار کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔

سید شہریار داؤد نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے یومِ عرفہ کے روزے کو گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ قرار دیا ہے، لہٰذا مسلمانوں کو اس عظیم دن کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت، محبت اور بھائی چارے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو باہمی اختلافات ختم کرکے دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔

اجتماع کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کی مدد اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp