Related News

انجمن مبصرین پاکستان کی ادبی تقریب

ادارہ علم دوست پاکستان کی دوسرے علم دوست ایوارڈز کی تقریب
ادارہ علم دوست پاکستان کی دوسرے علم دوست ایوارڈز کی تقریب

Hanif
28-Nov-2025 | ادب و ثقافت

کراچی : ادارہ علم دوست پاکستان کی جانب سے دوسرے علم دوست ایوارڈز کی تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کی جس کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم صدیقی نے کی ، مہمان خصوصی ڈاکٹر رئیس صمدانی تھے اور مہمان اعزازی ڈاکٹر شاہدہ سجاد تھیں، مقررین میں آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے رکن شکیل خان اور ادارہ علم دوست کے سربراہ شبیر ابن عادل تھے۔قومی ترانے سے پروگرام کا آغاز کیا گیا، اس کے بعد یوم اقبال کے حوالے سے م_ ص_ ایمن اور شکیل خان نے شکوہ اور جواب شکوہ پڑھا ۔ تقریب میں جن علمی و ادبی شخصیات کو انکی بہترین انفرادی کارکردگی پر ایوارڈ دیئے گئے ان میں محمد نبی پشتینی (بلوچستان)واجد رضا اصفہانی، محمد عارف سومرو، پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی، ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ڈاکٹر تنویر انور خان، محمد اسلام، طارق رحمان فضلی، راحت عائشہ، طاہر سلطانی، سید عاصم علی قادری ( لندن),گلناز محمود، اشرف مغل،ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر، اے ایچ خانزادہ، ریحانہ احسان، سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ، مسرور قریشی ( شکاگو امریکہ)اور دیگر شامل تھے ۔معزز مہمانوں کو علم دوست کانشان ، سوینئر، اور مجلے ، کتب، گلدستے، پیش کیئے گئے، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025