امریکی بحریہ ہائی الرٹ، نیتن یاہو وہی کریں گے جو میں چاہوں گا،ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو نئے حملوں کے لیے تیار رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے ساتھ وہی کریں گے جیسا میں چاہوں گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے کسی بھی معاہدے کے لیے وہ جلدی میں نہیں ہیں۔ اگرچہ مذاکرات جاری ہیں تاہم ہر ممکن آپشن کھلا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ پیر کی شام ایران پر نئے حملوں کا حکم دینے سے صرف ایک گھنٹے دوری پر تھے لیکن سعودیہ، امارات اور قطر کی درخواست پر کارروائی مؤخر کر دی۔
اپنے ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کو اسٹیل کی دیوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکتا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ نے متعدد جہازوں کو روک کر واپس بھیجا اور خبردار کیا کہ اگر کسی نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تو اس پر فائر کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے اپنی گفتگو میں ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک جہاز کو امریکی کارروائی کے بعد واپس مڑنا پڑا تاہم انہوں نے اس واقعے کی کوئی تفصیل نہیں دی۔
نمایاں خبریں
شہدا اورغازی قوم کا فخر، دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ہمیشہ مذاکرات اور امن کو ترجیح دی، دباؤ یا طاقت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، مسعود پزشکیان

ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف، 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally