شہدا اورغازی قوم کا فخر، دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ویب ڈیسک
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں، افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کے لئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 50 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 12 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے اہل خانہ نے اعزازات وصول کئے، شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانی ہر پاکستانی کے لئے ایک مقدس امانت ہے، مادر وطن میں امن و سلامتی ان کی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے پناہ لگن کی مرہون منت ہے.
فیلڈ مارشل نے شہدا کے خاندانوں کی جانب سے ان کی بے مثال قربانیوں اور غیر متزلزل وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کی تعریف کی، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاریوں اور غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے.
فیلڈ مارشل نے دہشت گردوں کے خلاف ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
نمایاں خبریں
شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ضیاء الحسن لنجار کی کمپلینٹ سیل آمد، شہریوں کی شکایات براہ راست سنیں

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغامات

ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally