LogoThursday, May, 21, 2026

News Point PK

ضیاء الحسن لنجار کی کمپلینٹ سیل آمد، شہریوں کی شکایات براہ راست سنیں

ضیاء الحسن لنجار کی کمپلینٹ سیل آمد، شہریوں کی شکایات براہ راست سنیں

ویب ڈیسک

21-May-2026
|

خاص خبریں

ضیاء الحسن لنجار کی کمپلینٹ سیل آمد، شہریوں کی شکایات براہ راست سنیں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے حل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شہریوں کے مسائل روزانہ کی بنیاد پر سنے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کمپلینٹ سیل پہنچے اور شہریوں کی شکایات براہ راست فون پر سنیں۔

شہریوں نے پولیس، بلدیات، واٹر اینڈ سیوریج، ریونیو، صحت، تعلیم، بجلی اور گیس سے متعلق مسائل پیش کیے۔

وزیر داخلہ نے متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی اور شکایات کے حل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جبکہ بلدیاتی، واٹر اینڈ سیوریج اور ریونیو حکام کو بھی فوری اقدامات کا حکم دیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل میں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے نظام فعال ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزرا اور حکام روزانہ عوامی مسائل سنتے ہیں۔ شہری ٹول فری نمبرز کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، جہاں ان کے فوری حل کے لیے کارروائی کی جاتی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp