عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف، 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

ویب ڈیسک
کورٹ|کرائم

عدالت نے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو 23 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 26 نومبر ،سپریم کورٹ ودیگر احتجاجوں پر درج مقدمات میں 243 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے تمام متعلقہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماوں کو 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
رپورٹ کے مطابق سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی ایم این ایز، عمیر نیازی، لطیف کھوسہ،جنید اکبر ،ارباب شیر علی، ساجد خان مہمند، سینیٹر فلک ناز چترالی ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان،راجہ بشارت، رؤف حسن، نیاز اللہ نیازی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، سیمابیہ طاہر، نادیہ خٹک، میجر ر طاہر صادق ودیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ کوہسار، کھنہ، ترنول، کراچی کمپنی، سیکرٹریٹ ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔
نمایاں خبریں
انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ

شہدا اورغازی قوم کا فخر، دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اقدام، خطبہ حج 35 عالمی زبانوں میں نشر کرنے کا اعلان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally