سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اقدام، خطبہ حج 35 عالمی زبانوں میں نشر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
تازہ ترین

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا تاکہ مختلف ممالک کے مسلمان اپنی زبان میں خطبہ سمجھ سکیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج اور ناظرین تک خطبہ حج کا پیغام آسان اور مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔
وزارت کے مطابق خطبہ حج کو انگلش، فرنچ، انڈونیشین، ترکی، فارسی، روسی، چینی اور دیگر عالمی زبانوں سمیت کئی اہم زبانوں میں براہ راست ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔
خاص طور پر پاکستان کے زائرین کیلئے خطبہ حج کو قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں پنجابی اور پشتو میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے خطبہ حج دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک پہنچایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس روحانی پیغام سے مستفید ہو سکیں۔
ماہرین کے مطابق مختلف زبانوں میں خطبہ حج کی نشریات بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات اور حج کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
نمایاں خبریں
شہدا اورغازی قوم کا فخر، دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف، 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

معاہدے کا حتمی مسودہ جلد متوقع، عید کے بعد اسلام آباد ایران امریکا مذاکرات کا مرکز بنے گا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally