LogoThursday, May, 21, 2026

News Point PK

معاہدے کا حتمی مسودہ جلد متوقع، عید کے بعد اسلام آباد ایران امریکا مذاکرات کا مرکز بنے گا

معاہدے کا حتمی مسودہ جلد متوقع، عید کے بعد اسلام آباد ایران امریکا مذاکرات کا مرکز بنے گا

ویب ڈیسک

20-May-2026
|

پاکستان

معاہدے کا حتمی مسودہ جلد متوقع، عید کے بعد اسلام آباد ایران امریکا مذاکرات کا مرکز بنے گا

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان جلد متوقع ہے جسے آخری شکل دینے کے لیے سفارتی سطح پر تیزی سے رابطے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کر سکتی ہے جہاں ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران معاہدے کے مسودے کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ پاکستان کی ثالثی میں بقر عید کے بعد اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ ایران پہنچے ہیں جہاں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات جلد متوقع ہیں اور اسی لیے انھوں نے منگل کے روز تہران پر طے شدہ حملوں کو روک دیا تھا۔

جس پر سعودی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے احسن اقدام سے ایران کو مذاکرات کے لیے مزید کچھ وقت مل جائے گا اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی میں بھی کمی ہوگی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp