ہمیشہ مذاکرات اور امن کو ترجیح دی، دباؤ یا طاقت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، مسعود پزشکیان

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا تصور حقیقت سے دور ہے اور یہ محض ایک وہم ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تہران نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے اور خطے میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن سفارتی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔
مسعود پزشکیان کے مطابق ایران نے جنگ سے بچنے کے لیے متعدد مواقع پر لچک کا مظاہرہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری میں باہمی احترام ہی پائیدار اور محفوظ راستہ ہے جبکہ طاقت کے ذریعے دباؤ ڈالنا کسی بھی دیرپا حل کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔
ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات اور رابطے کے تمام دروازے کھلے ہیں تاہم برابری اور احترام کی بنیاد پر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
نمایاں خبریں
ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

ایران دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا، ابراہیم رئیسی کی دوسری برسی، مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام

امریکی بحریہ ہائی الرٹ، نیتن یاہو وہی کریں گے جو میں چاہوں گا،ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

روس اور چین کا عالمی معاملات میں مشترکہ مؤقف مزید مضبوط، عالمی سیاست میں طاقت کا نیا توازن ابھرنے لگا

روس نے ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دے دیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally