LogoThursday, May, 21, 2026

News Point PK

روس نے ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دے دیا

روس نے ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دے دیا

ویب ڈیسک

20-May-2026
|

بین الاقوامی

روس نے ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دے دیا

روس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کے ثالثی کردار کی ایک بار پھر حمایت کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خورئیوف نے کہا کہ روس، امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو مثبت سمجھتا ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ ماسکو ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا جو واشنگٹن اور تہران دونوں کے تحفظات کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں اور خطے میں کشیدگی کم کر سکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران روسی سفیر نے پاکستانی میڈیا میں سامنے آنے والی ان رپورٹس پر بھی ردعمل دیا جن میں پاکستان میں روس کی جانب سے مبینہ بھرتیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان خبروں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کیونکہ میڈیا رپورٹس میں تضاد موجود تھا۔ ان کے مطابق جس شخص کے بارے میں بھرتی کی خبر سامنے آئی، اس نے روسی سفارت خانے میں ویزے کیلئے درخواست بھی نہیں دی تھی۔

روسی سفیر نے بتایا کہ اس معاملے پر پاکستان کے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

انہوں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں زیادہ تر یوکرین کے نقصانات پر بات کی جاتی ہے جبکہ روس کے نقصانات کم زیر بحث آتے ہیں۔

البرٹ خورئیوف کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرے گا اور ماسکو ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp