ایران دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا، ابراہیم رئیسی کی دوسری برسی، مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام

ویب ڈیسک
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی کو عوامی خدمت اور مزاحمتی سیاست کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت کو اتحاد، معاشی مشکلات کے حل اور قومی استحکام پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران اس وقت دو عالمی دہشت گرد افواج یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف تن تنہا تاریخی مزاحمت کر رہا ہے۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، ریاستی اداروں اور عوام پر پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے اور دنیا میں دہشت گردی پھیلانے والے شرانگیز ممالک کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔
نمایاں خبریں
شہدا اورغازی قوم کا فخر، دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ہمیشہ مذاکرات اور امن کو ترجیح دی، دباؤ یا طاقت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، مسعود پزشکیان

ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف، 23 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally