زمین پر قبضہ ، جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے مدد مانگ لی

Hanif
18-Jan-2026 | تعلیم

کراچی: جامعہ کراچی کی قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضے اور پیٹرول پمپ کی تعمیر کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے جبکہ صوبائی حکام کی جانب سے تاحال مؤثر کارروائی نہ ہونے پریونیورسٹی آف کراچی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر عمران کی جانب سے سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے، حکومتِ سندھ کو ارسال کردہ ایک تازہ خط میں واضح کیا ہے کہ 25 ستمبر 2025ء کو بھی جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کے معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم یقین دہانیوں کے باوجود نہ کوئی باضابطہ جواب موصول ہوا اور نہ ہی عملی پیشرفت سامنے آئی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی زمین پر ناجائز قبضے اور غیر قانونی تعمیرات نہ صرف ادارے کے انتظامی معاملات میں مداخلت ہے بلکہ یہ جامعہ کی سلامتی، خودمختاری اور تعلیمی ماحول کے لیے براہِ راست خطرہ بن چکی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق یہ صورتحال قانون کی عمل داری اور سرکاری اداروں کی ساکھ پر بھی ایک کھلا سوالیہ نشان ہے۔جامعہ کراچی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری انتظامی اور قانونی مدد فراہم کی جائے تاکہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی شروع کر کے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔مراسلے کے مطابق یہ خط وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی کی سنڈیکٹ کے رکن اور انجمن اساتذہ کے سابق صدر ڈاکٹر محسن نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر جامعہ کراچی جیسے بڑے قومی ادارے کی زمین محفوظ نہیں تو یہ صورتحال پورے صوبے میں تعلیمی اداروں کے مستقبل کے لیے خطرناک مثال بن سکتی ہے۔
نمایاں خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا تربت یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ، فیکلٹی ممبران و طلباء نے پرتپاک استقبال کیا
1 day ago

کنزالمدارس بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات اختتام پذیر،ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت
31-Jan-2026

سندھ ، تعلیمی بورڈز میں رائج نمبر سسٹم ختم ، گریڈنگ سسٹم نافذ
20-Jan-2026

ایرانی جامعات میں امتحانات ایک ماہ کیلئے ملتوی
13-Jan-2026

پاکستانی جامعات میں 500 بنگلہ دیشی طلباء کو داخلے فراہم کیے جائیں گے
12-Jan-2026
